واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کے 4 جولائی کو 248 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے شکاگو سن ٹائمز کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی صبح تک 4جولائی کی تعطیل کے دن صرف شکاگو میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوئے۔ شکاگو کے میئر برینڈن جانسن نے کہا کہ تشدد کے حالیہ واقعات سے ہمارا شہرغم میں ڈوبا ہوا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق کیلیفورنیا کے ہنٹنگٹن بیچ پر یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ ختم ہونے کے بعد ایک حملے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ بوسٹن میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ڈیڑھ بجے فائرنگ کے تین واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔