بیجنگ(شِنہوا) ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے امریکی بل کے بعد چین نے امریکہ سے دیگر ممالک کی کمپنیوں پر بلاجوازدباو ڈالنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے کہا کہ امریکہ مارکیٹ کی معیشت اور منصفانہ مسابقت کے اصول کا دل سے احترام اور تمام ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے کھلا، منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرے۔
ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ متعلقہ فریقوں کو چینی قوانین اور ضوابط کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔