واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ریاست جارجیا کی اپیل کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2020 کے انتخابی بغاوت مقدمہ میں مجرمانہ مقدمے کی کارروائی کو روک دیا ہے ۔
ٹرمپ اور دیگر 18 افراد پر پر اگست میں ریاست میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کی مبینہ کوشش کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ٹرمپ نےان الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقدمات انہیں دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی سیاسی کوششوں کا حصہ ہیں۔
جارجیا کورٹ آف اپیل کی جانب سے یہ حکم اس ہفتے کے شروع میں عدالت کی جانب سے اپیل کے لیے اکتوبر کی عارضی سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد جاری کیا گیا ۔
ٹرمپ اور اس مقدمے میں متعدد شریک ملزمان نے کہا ہے کہ فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولس کے اس وقت کے خصوصی پراسیکیوٹر ناتھن ویڈ کے ساتھ تعلقات مفادات کے تصادم کا باعث بنے۔
سی این این نے کہا ہے کہ کہ نیا حکم اس بات کا تازہ ترین اشارہ ہے کہ ریاستی سطح پر جارجیا کے انتخابات میں بغاوت کے مقدمے کی سماعت 2024 کے صدارتی انتخابات سے قبل نہیں ہوگی۔