بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی کیمپ ڈیوڈ میٹنگ میں تائیوان اورسمندری مسائل کے حوالے سے تنقید کے بعد متعلقہ ممالک کے ساتھ اس معاملے کو بھرپورطریقے سے اٹھایا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوزبریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں تائیوان اور سمندری مسائل کے حوالے سے چین پرتنقید کی گئی چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی گئی، چین اوراس کے پڑوسی ممالک کے درمیان جان بوجھ کر اختلافات کا بیج بویا گیا اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔
وانگ نے کہاکہ چین اس کی سخت مذمت اور اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور اس نے متعلقہ ممالک کے ساتھ اس معاملے کواٹھایا ہے۔