اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی یکجہتی کو نقصان پہنچانے، تقسیم اور مخالفت پیدا کرنے اور یوکرین بحران پر گروہی تصادم کو ہوا دینے سے باز رہے۔ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ یوکرین کے جاری بحران میں بھاری مقدارمیں ہتھیار اور گولہ بارود میدان جنگ میں مسلسل فراہم کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال مزید خراب اور مزید شہری جانوں کا نقصان ہو گا۔ سفیر نے خبردار کیا کہ اس چیز کے بین الاقوامی اور علاقائی امن اور سلامتی پر وسیع منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ چین کو جنگ کی شدت میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ہے، سفیر نے کہا کہ اس وقت کی اہم ترجیح یہ ہے کہ میدان جنگ کو توسیع نہ دی جائے ، لڑائی میں اضافہ نہ ہونے اور کسی کی طرف سے اشتعال انگیزی نہ کرنے کے اصولوں کا احترام کیا جائے۔