• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ فوجی تعلقات کو درست راستے پر واپس لائے، چینتازترین

September 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کئے اقدامات کو عملی شکل دی جا ئے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات امریکی معاون وزیر دفاع برائے بحرہند و بحرالکاہل سلامتی امور ایلی ریٹنر کے بیان بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

امریکی معاون وزیر دفاع نے کہا تھا کہ دونوں افواج میں ایگزیکٹیو سطح پر واضح اور مستقل رابطوں کا فقدان ہے۔

وو نے کہا کہ چینی اور امریکی افواج نے سفارتی ذرائع کے ذریعے واضح اور مئو ثر رابطے برقرار رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس مواصلاتی ذرائع کا کوئی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ امریکہ میں حقائق کا سامنا کرنے اور اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی ہمت نہیں ہے۔