نیویارک(شـنہوا) امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک شہر میں واقع کولمبیا یونیورسٹی کا تعلیی سال کا آغاز جو 15 مئی سے ہو نا تھا کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حکام کاکہنا تھا کہ اب ادارہ اپنے مختلف سکولوں میں چھوٹی تقریبات کا انعقاد کریگا جبکہ چھوٹے پیمانے پر ہونے والی سکول کی یہ تقریبات طلبا اور ان کے والدین کیلئے زیادہ معنی خیز ہیں۔
یونیورسٹی کے ترجمان نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس شیڈول میں تبدیلی کی بنیادی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں۔
یہ اقدام فلسطینیوں کی حمایت پر طلباء کے احتجاج کے خلاف ہونے والی کئی ہفتوں کی کارروائی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ 29 اپریل کو کیمپس کی ایک تعلیمی عمارت ہیملٹن ہال پر طالب علموں نے قبضے بھی کر لیا تھا۔
روایتی طور پر آغاز مارننگ سائیڈ کیمپس کے مرکزی لان میں ہوتا ہے۔ تاہم ساؤتھ فیلڈز طلباء کے مظاہروں کا مرکز رہا ہے جس میں 14 روزہ "غزہ یکجہتی کیمپ" کی جگہ بھی شامل ہے۔
اس ہنگامہ خیزحالات کے دوران کچھ کلاسیں ہائبرڈ لرننگ کی طرف منتقل کر دی گئیں تھیں بعد ازاں طلباء کی رہائشگاہوں میں موجودتی تک ان کی کیمپس تک رسائی سے انکار کردیا گیا ۔
یہ اعلان یونیورسٹی کے تعلیمی سال کے آغاز پر ویب سائٹ پرکیا گیا تھا تاہم زیادہ تر طلباء یونیورسٹی کے حالات کے متعلق خبروں کے ذریعے معلومات حاصل کر رہے تھے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی یا برنارڈ کالج کے طلباء کو کوئی سرکاری ای میل نہیں بھیجی گئی۔