• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ فلسطین پرسے پابندیاں ختم کرکےتعلقات معمول پر لائے، فلسطینی صدر کامطالبہتازترین

September 05, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے اور فلسطین کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرے۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق محمود عباس نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی جانب سے انہیں کی گئی فون کال پر  گفتگو کے دوران کہی ،اس دوران دونوں فریقوں نے فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت اوریروشلم میں امریکی قونصل خانے اور واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے دفتر کو دوبارہ کھولنے سمیت دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے امریکی انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے کے ذریعے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے فلسطین کے مطالبے کوپورا کیا جائے۔

اس کے علاوہ محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی افواج اور آباد کار دو ریاستی حل کو کمزور کر رہے ہیں اور جارحانہ طرز عمل کے ذریعے امن کے حصول کے تمام امکانات کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے  ان تمام خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی حکام کو پابند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔