بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ نام نہاد قومی سلامتی کو بہانہ بناکر امریکہ کا سفر کرنے والے چینی طلباء کو دبانا اور ان پر پابندی لگانا فوری طور پر بند کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات ایک پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے چینی طالب علموں کو امریکی سرحد پر غیر ضروری پوچھ گچھ، ہراساں کرنے اور ملک بدری کا سامنا کرنا سے متعلق پوچھا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ڈولاس بین الاقوامی ہوائی اڈے پرامریکہ میں داخلے کے وقت چینی طلباء سے دوبارہ پوچھ گچھ کی گئی۔ امریکی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بار بار طلباء علموں کے سیاسی پس منظر اور تعلیمی تحقیق سے متعلق سوالات پوچھے اور ان سے کہا کہ وہ رہائی کے بدلے چینی حکومت کے بارے میں معلومات مہیا کریں۔طلباء کی جانب سے انکار کے بعد امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے ویزے منسوخ کرنے، ان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے اور زبردستی ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا۔
وانگ نے کہا کہ امریکہ کچھ عرصے سے سیاسی مقاصد کے لیے امریکہ آنے والے چینی طالب علموں کو اکثر ہراساں، پوچھ گچھ اور ملک بدر کرتا رہا ہے۔صرف واشنگٹن ڈولاس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قانونی اور جائز سفری اجازت نامے رکھنے والے کم سے کم 8 چینی طلباء کو نومبر 2023 کے آخر سے امریکی حکام نے بے بنیاد وجوہات پر ہراساں کیا ، پوچھ گچھ کی اور ملک بدر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یہ اقدامات متعلقہ طالب علموں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ چین۔ امریکہ ثقافتی تبادلے اور سرحد پار سفر میں رکاوٹ ڈالنے سمیت ثقافتی وعوامی تبادلے بڑھانے اور سہولت فراہم کرنے کے بارے میں دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان طے کردہ مفاہمت کے خلاف ہیں جبکہ چین نے اس بارے میں امریکہ سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہے۔