بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ کی طرف سے بعض چینی اداروں کو نام نہاد فوجی اور انسانی حقوق کے تحفظات کی آڑ میں برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روزکہا کہ قومی سلامتی کے دائرہ کو وسعت دینا اور حقائق کو نظر اندازکرتے ہوئیبرآمدی کنٹرول کا غلط استعمال امریکہ کی طرف سے معاشی جبر اور یکطرفہ غنڈہ گردی کا ایک عام چلن ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدام سے کمپنیوں کے جائز حقوق اورمفادات کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور عالمی صنعتی وسپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو دھچکالگتا ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ سے فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرنے اور چینی کاروباری اداروں پر غیر معقول دبا بند کرنے کا مطالبہ کیا۔