• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو تنازعات کا بیج بونے کے لئے استعمال نہ کرے، چینتازترین

August 08, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو اختلافات پیدا کرنے کے لئے استعمال کرنا بند کردے ۔

 چین کی بحیرہ جنوبی چین میں علاقائی خودمختاری، بحری حقوق اور مفادات کا احترام کرے اور اس خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا احترام کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے جواب میں کہی جس میں فلپائن کے بحری جہازوں کو روکنے پر چین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ جہاز رین آئی جیاؤ پر نئے فوجی دستے پہنچانے کی کوشش کرتے ہوئے واٹر کینن کا استعمال کررہے تھے۔

امریکی بیان میں کہا گیا تھا کہ اس طرح کے اقدامات "عالمی قانون سے متصادم" اور "علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ" ہیں ۔ بیان میں چین پر زور دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ 2016 کے جنوبی بحیرہ چین ثالثی فیصلے کی پاسداری کرے۔

بیان میں "فلپائن کی قانونی سمندری کارروائیوں" میں امریکی تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فلپائن کوسٹ گارڈ پرمسلح حملے کی صورت میں امریکہ ۔ فلپائن باہمی دفاعی معاہدے کے تحت امریکہ باہمی دفاعی وعدے کی پاسداری کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے سمندر میں جائز اور قانونی اقدامات پر حملہ کیا گیا جس کا مقصد اسے حقوق کے تحفظ اور قانون کے نفاذ سے روکنا ہے۔ بیان فلپائن کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز رویے کی حمایت بھی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصے سے امریکہ فلپائن کو فوجی جہاز کی اوورہالنگ اور اسے مضبوط بنانے کی کوششوں پر اکسارہا ہے اور اس کی مدد کررہا ہے۔

امریکہ نے فلپائن کی مدد اور تعاون کے لئے فوجی طیارے اور بحری جہاز بھی بھیجے ، اور متعدد مرتبہ امریکہ۔فلپائن باہمی دفاعی معاہدے کا حوالہ دیکر چین کو دھمکانے کی کوشش کی۔

امریکہ چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلپائن کی مدد کررہا ہے تاہم اس کے اقدامات کامیاب نہیں ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ رین آئی جیاؤ ہمیشہ سے چین کے نان شا چھن ڈاؤ کا حصہ رہا ہے اور اس بارے تاریخی سیاق و سباق بہت واضح ہے۔