• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ اسرائیل کو رفح پر حملے کے لیے ہتھیار فراہم نہیں کرے گا، بائیڈنتازترین

May 09, 2024

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک رفح پر حملے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں  آبادی پربمباری اور دوسرے حملوں  کے نتیجے یں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو2 ہزار پاونڈ بمبوں کی ترسیل روک دی ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ 500 پاونڈ بموں کی منتقلی میں بھی تاخیر کر دی گئی ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ اسرائیل آئرن ڈوم کے لحاظ سے محفوظ ہے اورایسے حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جیسا کہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ  سے ہوئے تھے۔لیکن ہم اسے ہتھیار اور آرٹلری شیل فراہم نہیں کرینگے۔

بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کے اب تک کے اقدامات  رفح میں  زیادہ آبادی والے علاقوں میں داخل ہونے کی سرخ لکیر کو عبور کرنے والے نہیں ہیں۔وہ آبادی  میں نہیں گئے ہیں، انہوں نے جو کیا وہ سرحد پر کیا ہے  لیکن  یہ مصر کے ساتھ  تعلقات میں مسائل پیدا کر رہا ہے جس کو بہتر بنانے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے  اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  اور  اسرائیلی  جنگی کابینہ پر واضح کر دیا ہے  اگر حقیقت میں وہ آبادی والے علاقوں میں گئے تو انہیں ہماری حمایت حاصل نہیں ہو گی۔