• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ اورنیٹو یوکرین تنازعہ کی آگ پر تیل ڈالنا بند کریں،چینی مندوبتازترین

August 25, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں ایک چینی مندوب نے امریکہ اور نیٹو سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازعہ کی آگ پر تیل ڈالنا بند کریں

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے یوکرین کے تنازعہ پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ پابندیاں لگا کر اور دباؤ ڈال کر یا اسلحہ
بھیج کر کبھی بھی امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ امن کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا چاہیے اور اسے برقرار رکھنا چاہیے۔حالات کتنے ہی پیچیدہ کیوں
نہ ہوں، اختلافات کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں، سفارت کاری اور بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے۔ 

انھوں نے کہاکہ اناج کی برآمد کے معاہدوں پر مثبت پیش رفت سفارت کاری کی صلاحیت اور سیاسی حل کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔  چین کو امید ہے
کہ روس اور یوکرین اپنے درمیان بات چیت اور مواصلات کو جاری رکھیں گے تاکہ جلد از جلد سفارتی مذاکرات کی طرف واپسی ہو اور جنگ بندی کے
لیے ضروری رفتار پیدا کی جا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کو سنجیدگی سے اس کردار پر غور کرنا چاہیے جو وہ ادا کر رہے ہیں، اور اپنی کوششوں کو اس بات پر مرکوز کرنا
چاہیے کہ آگ میں ایندھن ڈالنے کے بجائے، امن کے لیے واقعی کیا سازگار ہے۔ 

ژانگ نے کہا کہ یوکرین کے تنازعے کے لیے سیفٹی والو قائم کرنے کی  ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور