• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ اور چین رابطے مضبوط بنائیں ، چینی نائب صدرتازترین

September 21, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے چین اور امریکہ کو چینی صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون کے تین اصولوں کے تحت رابطے مضبوط بنانے اور اختلافات مناسب طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

چینی نائب صدر ہان نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکی دوست گروپس ، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے ملاقات میں کہی۔

 ہان نے کہا کہ چین اور امریکہ کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

انہوں نے اجلاس کے امریکی شرکاء پر زور دیا کہ وہ چین ۔ امریکہ کے درمیان معیشت، تجارت اور عوامی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں تاکہ چین-امریکہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھایا جاسکے۔

چینی نائب صدر  نے کہا کہ اس وقت چینی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور تیز رفتار ترقی سے اعلیٰ معیار کی ترقی پر منتقل ہورہی ہے۔ چین اقتصادی حجم کی نمو پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے اور اس سے کہیں زیادہ توجہ اپنی معاشی ترقی کا معیار اور کارکردگی بڑھانے پر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کے لئے باہمی فائدہ مند تعاون کا موقع پیش کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کا کھلا پن مہیا کیا ہے۔ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ فائدہ مند تعاون حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے عالمی معیشت کی بحالی و ترقی میں مستقل محرک قوت فراہم کررہا ہے۔

امریکی شرکاء نے ماحول دوست، کم کاربن اور پائیدار ترقی میں چینی کوششوں کو سراہتے ہوئے امریکہ اور چین کے درمیان ہرسطح پر رابطے اور اہلکاروں کے تبادلے برقرار رکھنے اور امریکہ ۔ چین تعلقات کی مستحکم ترقی کے فروغ بارے امید کا اظہار کیا۔