• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ اور برطانوی فوجی اتحاد کے یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملےتازترین

August 10, 2024

صنعاء(شِنہوا) امریکہ اور برطانوی فوجی اتحاد کے طیاروں نے یمن کے شہر حدیدہ کےعلاقے راس عیسیٰ پرجمعرات کی رات تین فضائی حملے کیے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ اس کی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے دو اینٹی شپ کروز میزائلوں ایک گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن اور بحیرہ احمر میں حوثیوں کی ایک کشتی کو تباہ کیا ۔

سنٹرل کمانڈ کے مطابق حوثیوں کے یہ ہتھیار امریکی اور اتحادی افواج اور خطے میں تجارتی جہازوں کے لیے ایک واضح خطرہ تھے اور اس خطرناک رویے سے علاقائی استحکام اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

راس عیسیٰ حدیدہ کے شمال مغرب میں ضلع سلف میں واقع ہے۔ حوثی گروپ حدیدہ سمیت یمن کے شمال مغربی حصے پر قابض ہے۔