• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ ، انسانوں میں ایچ5 برڈ فلو کا نیا کیس سامنے آگیاتازترین

September 08, 2024

نیویارک (شِنہوا) امریکی ریاست میسوری کے ایک رہائشی میں ایویئن انفلوئنزا اے (ایچ 5 برڈ فلو) کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بیمار یا متاثرہ جانوروں سے کام کے دوران رابطے میں آئے بغیر پہلا انسانی کیس بھی ہے۔

امریکی مرکز برائے امراض روک تھام و تدارک کے مطابق میسوری میں موسمی فلو نگران نظام کے ذریعے اس مریض کا پتہ چلا ہے۔ مریض کو ضروری طبی امداد کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انفلوئنزا اینٹی وائرل ادویات دی گئی اور صحتیاب ہونے کے بعد اسے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ رواں سال امریکہ میں ایچ فائیو برڈ فلو کا یہ 14 واں انسانی کیس ہے۔

سی ڈی سی دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر شہریوں میں ایچ 5 این 1 کے خطرات کا اندازہ کررہا ہے کہ وہ کس حد تک کم ہے۔

سی ڈی سی نے کہا ہے کہ ملک اور خاص کر متاثرہ ریاستوں میں انفلوئنزا کی نگرانی کا نظام سخت کیا جا رہا ہے۔ فی الحال میسوری سمیت لوگوں میں انفلوئنزا کی غیرمعمولی سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔