• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ اگلی وبا سے نمٹنے کو تیار نہیں ہے، سی ڈی سی ڈائریکٹرتازترین

June 28, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی مراکز برائے امراض کی روک تھام و تدارک  کی سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر روشیل ولینسکی نے ایک حالیہ مضمون میں لکھا ہے کہ  امریکہ اگلے وبائی مرض سے نمٹنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ صحت عامہ کے نظام کے کچھ حصے اب بھی " پرانے طریقہ کار " پر انحصار کررہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز میں شائع شدہ مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ سی ڈی سی رہنما کی حیثیت سے انہیں امریکہ میں صحت عامہ کے چیلنجزاور اس کے تحفوں دونوں کو دیکھ کر ایک منفرد نقطہ نظر اپنانے کا موقع ملا۔ نوول کرونا وائرس کے ساتھ ابتدائی غلطیوں اور مسلسل جانچ پڑتال کے باجود ادارے کو نظرانداز کیا گیا۔ ولینسکی جون کے اختتام پر عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ صحت عامہ کی ذمہ داری امریکہ میں رہائش پذیر تمام افراد کی صحت کے تحفظ میں مناسب توازن  پیدا کرنا اور معاشرے کے معمول کے امور میں خلل کو کم سے کم کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ صحت عامہ میں دہائیوں کی کم سرمایہ کاری کے سبب امریکہ عالمی وبا کے لئے تیار نہیں تھا۔ ولینسکی نے لکھا کہ امریکہ کے کچھ صحت عامہ کے اعداد و شمار کے نظام آج بھی "پرانے طریقہ کار" پر انحصار کرتے ہیں۔ ولینسکی نے لکھا کہ قومی لیبارٹریوں میں جدید ترین آلات اور ہنر مند تربیت یافتہ سائنس دانوں کی کمی ہے۔ وبائی امراض کے دوران ان موجودہ مسائل کا حل تیزی سے سرمایہ کاری تھی تاہم وسائل تیزی سے واپس لے لئے گئے۔