• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، افریقی نژاد امریکی کی ہلاکت میں 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائدتازترین

December 29, 2022

ہوسٹن(شِنہوا)امریکہ میں ایک گرینڈ جیوری نے 2019ء میں جنوبی ریاست لوویزیانا میں ایک افریقی نژاد امریکی موٹر سوار کی  گرفتاری کے دوران ہلاکت میں قانون نافذ کرنے والے5 حاضر سروس اور سابق افسران پر ریاستی جرائم کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔

اپنی نوعیت کے پہلے الزامات میں رونالڈ گرینز کی موت ، لاپرواہی سے قتل سے لیکر دفتر بدعنوانی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں۔

حکام نے ابتدائی طور پر 10 مئی 2019 کو رونالڈ گرینز کی موت کی وجہ شمال مشرقی لوویزیانا کے علاقے یونین پیرش میں تیز رفتار گاڑی کے تعاقب کے بعد ایک کار حادثے کو قرار دیا تھا۔

تا ہم باڈی کیمرہ فوٹیج جسے طویل عرصہ سے دبا کر رکھا گیا ہے اس سے پتا چلا کہ سفید فام اہلکار نے 49 سالہ مرد کو تاریک سڑک پر سٹن گن سے نشانہ بنایا اس پر تشدد کیا اور اسے سڑک پر گھسیٹا۔

بعض اوقات گرینز کو رحم کی التجا کرتے اور روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ میں تمہارا بھائی ہوں ! مجھے ڈر لگ رہا ہے! مجھے ڈر لگ رہا ہے!۔