• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، آتشیں اسلحہ سے ہونے والی اموات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں، سی ڈی سیتازترین

October 13, 2022

نیویارک (شِنہوا) بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے امریکی مرکز کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  امریکہ میں آتشیں اسلحہ کے ذریعے قتل اور خودکشیوں کے واقعات بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مراکز برائے امراض کنٹرول اور روک تھام سے متعلق صحت کے حکام نے  رپورٹ کیا ہے کہ 2020 سے 2021 تک آتشیں اسلحہ سے ہونے والے قتل کی شرح اور آتشیں اسلحہ سے خودکشی کی شرح دونوں میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔

اگر مزید وضاحت کی جائے تو 2021 کےدوران 81 فیصد قتل اور 55 فیصد خودکشیوں میں آتشیں اسلحہ کا استعمال شامل تھا جو کہ 2020 میں بالترتیب 79 فیصد اور 53 فیصد تھا۔

ماہرین کے مطابق ممکن ہے کہ قتل کی بڑھتی ہوئی شرح عوام اور پولیس کے درمیان خراب تعلقات کی عکاسی کرتی ہو۔

انہوں نے اسلحے کے تشدد میں اضافے کے پیچھے  سماجی تنہائی، ملازمت میں کمی اور معاشی دباؤ جیسے عوامل کی نشا ند ہی کی ہے۔