• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، آتشیں اسلحہ سے بچوں اور نوعمر افراد کی ہلاکت کے امکانات سب سے زیادہتازترین

April 06, 2023

نیویارک (شِنہوا) امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2020 کے بعد سے آتشیں اسلحہ سے بچوں اور نوعمرافراد کی اموات کار حادثات کے مقابلے میں بڑھ گئی ہیں۔

سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) ونڈر کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں 19 فیصد بچوں کی اموات (1۔18 سال کی عمر) آتشیں اسلحے سے ہوئی۔

رواں سال اب تک 3 ہزار 600 بچے آتشیں اسلحہ کے واقعات میں موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہرایک لاکھ بچوں میں سے 5 بچوں نے اپنی جان گنوادی۔ اس کے برعکس کسی دوسرے ملک میں بچوں کی اموات کی 4 بڑی وجوہات میں آتشیں اسلحہ شامل نہیں ہے۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق 2023 میں اب تک اجتماعی فائرنگ کے 130 واقعات ہوچکے ہیں جو 2013 کے بعد اس عرصے میں فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق نوول کرونا وائرس وبا کے دوران مجموعی طور پر بچوں اور نوعمروں کی اموات میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ نوول کرونا وائر س نہیں بلکہ مہلک زخم تھے ۔ 2020 میں اموات میں اضافے کا تقریباً نصف حصہ آتشیں اسلحہ سے ہوا۔