بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ متعلقہ امریکی کانگریس مین ون چائنہ پرنسپل اور تین چین۔ امریکہ اصولوں پر عمل کر تے ہو ئے چین۔امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا نے سے گر یز کر ے۔
ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی اور تائیوان کی رہنما سائی انگ وین کے درمیان امریکہ میں قیام کے دوران ممکنہ ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ماؤ نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا چین نے بارہا زور دیا ہے کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے حکام کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت اور رابطے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
ما ؤ نے کہا متعلقہ امریکی کانگریس مین کو ون چا ئنہ پر نسپل اور تین چین۔امریکہ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' تائیوان کی آزادی' کے عناصر کو غلط اشارے بھیجنے اور چین۔امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو کمزور کرنے سے گریز کیا جا ئے۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گا۔