بیجنگ (شِنہوا) تائیوان امور کے ایک سینئر عہدیدار سونگ تاؤ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ آبنائے پار امن و استحکام برقرار رکھنے، "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرنے اور چین کے دوبارہ اتحاد میں تعاون کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرے۔
یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے سربراہ سونگ تاؤنے بیجنگ میں ایشیا سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے شریک چیئرمین جان تھورنٹن سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ تائیوان کا معاملہ پہلی سرخ لکیر ہے جسے چین ۔ امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کرنا چاہئے۔ سونگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی علیحدگی پسند کوششوں کی خطرناک نوعیت سے پوری طرح آگاہ ہو۔
سونگ نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایک چین اصول اور دونوں ممالک کے درمیان 3 مشترکہ اعلامیے پرعمل کرنا چاہیے۔
اس موقع پرتھورنٹن نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام امریکہ اور چین دونوں کے مشترکہ مفادات میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو بات چیت اور باہمی تفہیم کو بڑھانا اور خطرات سے بہتر طریقے سے نمٹنا چاہئے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایشیا سوسائٹی امریکہ۔ چین تعلقات میں مستحکم پیشرفت میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔