• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، 70 فیصد نئے مریضوں میں اومی کرون کی ذیلی اقسام موجود ہیںتازترین

December 22, 2022

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی مراکز برائے بیماریوں کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق تازہ ترین ہفتے کے دوران امریکہ میں تشخیص شدہ نوول کرونا وائرس کے نئے کیسز میں نئے اومی کرون کی ذیلی اقسام بی کیو 1 اور بی کیو 1.1 کا تناسب 70 فیصد رہا۔

سی ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق 17 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گردش کرنے والی اقسام میں بی کیو1.1 کا تناسب تقریباً 38.4 فیصد اور بی کیو.1 کی شرح 30.7 فیصد تھی۔

یہ دونوں ذیلی اقسام اومی کرون کے بی اے 5 سب ویر یئنٹ سے تعلق رکھتی ہیں اور اکتوبر کے بعد سے ان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں اکتوبر کے آغاز میں انفیکشن میں دونوں نئی ذیلی اقسام کا تناسب 1 فیصد تھا تاہم انہوں نے  نومبر کے وسط تک بی اے 5 کی جگہ لے لی تھی۔

تازہ ترین ہفتے میں بی اے 5 صرف 10 فیصد نئے انفیکشنز کا سبب بنا تھا۔

ایک اور اومی کرون سب ویر یئنٹ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے سبب نئے انفیکشن کی شرح 7.2 فیصد ہے۔

جرنل سیل میں شائع ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ویکسین اور نئے اومی کرون بوسٹر کے ذریعے بی کیو اور ایکس بی بی سب  ویر یئنٹ کو بمشکل ختم کیا جاسکتا ہے۔

مطالعے کے مطابق اگرچہ ویکسینز شدید بیماری کے خلاف مزاحمت کررہی ہیں تاہم بریک تھرو انفیکشن اور دوبارہ انفیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔