لاس اینجلس (شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں متوقع عمر میں کمی کا رجحان 1950 کی دہائی میں شروع ہوا اور گزشتہ 4 دہائیوں میں اس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
امریکن جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق 1933 کے بعد سے 50 سے زیادہ ممالک نے متوقع عمر کےاعتبار سے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکہ کی وسط مغربی اور جنوب وسطی ریاستوں میں متوقع عمر میں اضافہ کی شرح سب سے سست ہے۔
نوول کرونا وائرس وبا کے دوران حالیہ برسوں میں ملک کی متوقع عمر کے مسئلہ نے ایک بار پھر توجہ حاصل کرلی ہے، یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔
امراض روک تھام اور تدارک بارے امریکی مراکز کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں امریکہ میں متوقع عمر 76.1 برس تک گرگئی جو 1996 کے بعد سب سے کم ہے۔
رچمنڈ میں ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی میں سینٹر آن سوسائٹی اینڈ ہیلتھ کے ڈائریکٹر ایمریٹس اسٹیون وولف نے بتایا کہ مسئلے کی شدت اس سے کہیں زیادہ زیادہ ہے جتنی ہم نے کبھی سوچی تھی۔
امریکہ سے زیادہ متوقع عمر رکھنے والے ممالک کی تعداد ہمارے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔