ہیوسٹن (شِنہوا) امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روج میں اتوار کی علی الصبح ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد کو گولیاں مار تے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے ترجمان ایل جیان میک کنیلی جونئیر نے بعد میں کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔
میک کنیلی نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈیور بار اور لاؤنج میں مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز قبل از سحر1 بج کر 30 منٹ ( پاکستانی وقت کے مطابق دو پہر 12 بج کر 30 منٹ ) کے قریب پیش آیا۔
کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہے۔