کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کی نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کی رکن پارلیمنٹ ہرینی امراسوریا نے منگل کو ملک کی نئی وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا ہے، اس سے ایک روز قبل انورا کمارا ڈسانائیکے نے ملک کے نویں ایگزیکٹو صدرکی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
کولمبو کے صدارتی سیکرٹریٹ میں صدرڈسانائیکے نے امراسوریا سے حلف لیا، جس سے وہ سری لنکا کی تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم بن گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق، امراسوریا نے انصاف، تعلیم، محنت، صنعت، سائنس وٹیکنالوجی، صحت اور سرمایہ کاری کی وزیر کے طور پر بھی حلف لیا۔