واشنگٹن (شِنہوا) 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل فسادات کی تحقیقات کرنے والی یو ایس ہا ؤس سیلیکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ حتمی رپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہوجائے گی۔
ہاؤس پینل نے ایک بیان میں کہا توقع ہے کہ اب حتمی رپورٹ کل جمع اور جاری کی جائے گی۔
دیگر ریکارڈ بارے بتا یا گیا تھا کہ اسے بدھ کو جاری کیا جانا تھا۔
یہ اعلان کمیٹی کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے سمیت 4 مجرمانہ الزامات کے لئے محکمہ انصاف کے حوالے کرنے کے 2 روز بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی قانونی امور کے ماہرین کے مطابق محکمہ انصاف ان سفارشات پر عملدرآمد کا پابند نہیں ہے ۔ الزامات کی پیروی کرنا یا نہ کرنا محکمہ انصاف کی صوابدید ہے۔
محکمہ انصاف کیپیٹل فسادات پر خود بھی تفتیش کررہا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو 2020 کے صدارتی انتخابی نتائج کی تصدیق کےلئے ہونے والے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالا تھا۔
ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ 2020 کے وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے شکست کھاگئے تھے لیکن انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھاندلی کے دعوے کو فروغ دینا جاری رکھا تھا۔