کیف(شِنہوا) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرزمین سے روسی افواج کا انخلا روس کے ساتھ امن مذاکرات کے آغازکے لیے ایک شرط ہے۔
انٹرفیکس-یوکرین نیوز ایجنسی کی جمعرات کی ایک رپورٹ کے مطابق کولیبا نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے فوجوں کے انخلاء کے بعد روس کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدرولادیمیرپوتن کے درمیان براہ راست بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیف بالواسطہ طور پر معاملات سے نمٹنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تقریباً 40 ممالک کے سیکورٹی مشیروں اور نمائندوں نے یوکرین بحران کا حل نکالنے کے لیے ملاقات کی تھی۔