• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امید ہے نائیجرمیں متعلقہ فریق مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پراختلافات دورکرلیں گے:چینتازترین

August 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نائیجر میں متعلقہ فریق مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے اختلافات حل کرتے ہوئے حالات جلد ازجلد معمول پر لے آئیں گے۔

نائجر کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نائیجر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے اقوام متحدہ اور مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی برادری کے اس سے متعلقہ بیانات کو نوٹ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صدر محمد بازوم چین کے دوست ہیں ،چین کو امید ہے کہ ان کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ فریق ملک اور عوام کے بنیادی مفادات کو مدنظر رکھیں گے، اختلافات کو پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کریں گے، جلد از جلد معمول کی صورتحال بحال کرتے ہوئے تاریخ اور قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نائجر اور خطے کے دیگر ممالک کے پاس موجودہ صورتحال کا سیاسی حل تلاش کرنے کی حکمت اور صلاحیت موجود ہے۔