بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ برطانیہ چینی کمپنیوں کے لیے منصفانہ کاروباری ماحول اور دو طرفہ تعاون کے لیے سازگارحالات پیدا کرے گا۔
ژاؤ نے یہ بات ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران برطانوی حکومت کی جانب سے سائز ویل سی جوہری توانائی کے منصوبے میں مجوزہ سرمایہ کاری اور چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور گروپ کی جانب سے منصوبے سے باہر نکلنے کے معاہدے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
ژاؤ نے برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین چینی کمپنی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین، برطانیہ اور فرانس نے برطانیہ میں جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر تعاون جاری رکھا ہے جو پوری طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ژاؤ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ برطانیہ چینی کمپنیوں کے لیے ایک منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول کی فراہمی اور چین۔ برطانیہ تعاون کے لیے سازگار حالات پیدا کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے بیان کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ چین امن کی ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین دوسرے ملکوں کے لیے خطرہ یا چیلنج نہیں بلکہ ترقیاتی شراکت دار اور موقع ہے۔