• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امید ہے کہ امریکہ اور چین مفاہمت سے کام لیں گے، چینی نائب صدرتازترین

September 19, 2023

نیو یارک (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ اور چین مفاہمت سے کام لیں گے اور انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں گے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات میں ہان نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق عملی اقدامات کریں گے، سازگار حالات پیدا کریں گے اور افہام و تفہیم، باہمی اعتماد اور باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں  گے۔

انہو ں نے کہا کہ چین اور امریکہ تعلقات کو آگے بڑھا کر ایک صحت مند اور مستحکم راستے پر واپس لایا جائے جس سے دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔