• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امید ہے چین دوبارہ آسٹریلیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بن جائے گا:سربراہ ٹورازم آسٹریلیاتازترین

February 16, 2024

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا کی سیاحتی فروغ کی سرکاری ایجنسی کی سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  چین مستقبل قریب میں آسٹریلیا کی بین الاقوامی سیاحت کی صنعت میں سرفہرست ملک بن جائے گا۔

ٹورازم آسٹریلیا کی منیجنگ ڈائریکٹر فلیپا ہیریسن نے شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ  ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ آسٹریلیا کے پاس چینی سیاحوں کی تفریح کے لیے بہت کچھ ہے اور ہماری صنعت  اور آسٹریلیا کے عوام چینی مہمانوں کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم جانتے ہیں کہ سیاحتی مارکیٹ کو دوبارہ  تعمیر کریں اور یہ مستقبل قریب میں دوبارہ نمبر ایک سیاحتی مارکیٹ ہو گی۔ ہیریسن نے کہا کہ 2019 میں، چین  آسٹریلیا کے بین الاقوامی سیاحتی شعبے کی سرفہرست مارکیٹ تھا، ہر سال 14لاکھ  چینی سیاح آسٹریلیا کا دورہ کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ چینی سیاحوں کی تعداد میں ہر ماہ  اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد گزشتہ سال نومبر میں وبا سے پہلے کی سطح کے تقریباً 45 فیصد تک آگئی تھی۔