• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امید ہے برطانیہ کے ساتھ باہمی احترام اورباہمی مفاد کے فریم ورک کے اندرکام کریں گے:چینتازترین

October 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے ساتھ مل کر باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو صحیح راستے پر آگے لے جانے کے لیے کام کرے گا۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نےان خیالات کا اظہارمنگل کوبرطانیہ کے سابق وزیر خزانہ رشی سونک کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے  حکمران کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کا مقابلہ جیتنے کے بعد کیا۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کا موقف مستقل اور واضح ہے اور یہ کہ دوطرفہ تعلقات کو برقرار اور فروغ دینا چین اور برطانیہ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور یہ دونوں عوام کے مشترکہ مفادات کے حق میں ہے۔