• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امید ہے امریکہ نئے چینی سفیر سے تعاون کرے گا:ترجمان وزارت خارجہتازترین

May 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اس کے نئے سفیرشیی فینگ کو ذمہ داریاں ادا کرنے میں مدد اورسہولت فراہم کرے گا۔

 چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

 شیی فینگ منگل کو عہدہ سنبھالنے کے لیے امریکہ پہنچے تھے جہاں  انھوں نے ہوائی اڈے پر چینی اور غیر ملکی صحافیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔ ماؤ نے کہا کہ چینی سفیر اپنا نیا مشن سنبھالنے کے لیے امریکہ پہنچے ہیں۔ سفیر چین اور امریکہ کے درمیان ایک اہم پل اور تعلق ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ امریکہ سفیر شیی کو اپنی ذمہ داریاں سرانجام  دینے میں مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، ماؤ نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون کے تین اصولوں کے مطابق دیکھتا ہے اور اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔