• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جرمنی ۔ چین تعاون کو دنیا کے مستقبل کے لئے انتہائی اہم سمجھتے ہیں، جرمن چانسلرتازترین

April 16, 2024

شنگھائی (شِنہوا) جرمن چانسلر اولاف شولز نے اپنے شنگھائی کے دورے میں کہا ہے کہ انہوں نے چین کی حالیہ ترقیاتی تبدیلیاں دیکھی ہیں اور وہ جرمنی ۔ چین تعاون کو دنیا کے مستقبل کے لئے انتہائی اہم سمجھتے ہیں، ان کا یہ شنگھائی میونسپلٹی کا تیسرا دورہ تھا۔

شنگھائی میں اپنے مختصر قیام کے دوران جرمن چانسلر شولز نے ٹونگ جی یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت کی،  جرمن مالی اعانت سے چلنے والے ادارے کوویسٹرو کے ایشیا پیسیفک انوویشن سینٹر کا دورہ کیا اور بونڈ علاقے میں چہل قدمی کی۔ اس سے قبل انہوں نے 2011 اور 2015 میں شنگھائی کا دورہ کیا تھا۔

ٹونگ جی یونیورسٹی کے جیڈنگ کیمپس میں جرمن چانسلر شولز نے تقریباً 160 طلباء کے ساتھ گفتگو کی جس میں جرمنی- چین نوجوانوں کے تبادلے، پائیدار ترقی، اسمارٹ شہروں اور مصنوعی ذہانت جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ عالمی ٹیلنٹ تربیت اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں یونیورسٹی کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں ۔ یہ ادارہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جرمنی۔ چین تعاون میں ایک پل کا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 30 سال میں عالمی آبادی 10 ارب سے تجاوز کرسکتی ہے اور دنیا بھر کے ممالک کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی۔ چین تعاون سے دونوں ممالک کا ہی نہیں دنیا کا بھی مستقبل جڑا ہوا ہے۔ جرمنی اور چین کو موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی میں پیشرفت ، تجارت ، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی میں تحقیق اور ترقی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔