• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امدادی کارکنوں کی ہلاکت غلط شناخت کی وجہ سے ہوئی، اسرائیلتازترین

April 03, 2024

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ورلڈ سنٹرل کچن (ڈبلیوسی کے) کے سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت غلط شناخت کا نتیجہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ  وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حملے ڈبلیوسی کے کے امدادی کارکنوں کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رات کے وقت جنگ کے دوران انتہائی پیچیدہ حالات میں یہ ایک غلطی تھی جو غلط شناخت کے بعد ہوئی،ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف کا یہ بیان امریکہ سمیت اسرائیلی اتحادیوں کی طرف سے اس واقعے کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کےمطالبہ کے بعد سامنے آیا ہے۔