• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

القاعدہ کے عسکریت پسندوں کا شبوا میں یمنی فوجیوں پر حملہ، 10 ہلاکتازترین

March 14, 2023

عدن(شِنہوا)یمن کے جنوب مشرقی صوبے شبوا میں منگل کو القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے حملے میں یمن کی سرکاری فوج کے کم سے کم چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایک مقامی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ یمن میں مقیم القاعدہ کی شاخ کے ایک مسلح گروپ نے شبوا کے مقامی دفاعی دستوں کے پانچویں بریگیڈ کے الصفرا پوائنٹ پر حملہ کیا جس کے بعد شدید لڑائی شروع ہوئی۔

 انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے چوکی پر ایک مربوط حملہ کیا، فوجیوں کو گھیرے میں لیا اور ان کے فرار ہونے کے راستے بند کر دیئے۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ شبوا میں دیگر سرکاری دستوں کی کمک جائے وقوعہ پر تیزی سے پہنچی اور چوکی پر محصور فوجیوں کو بروقت مدد فراہم کی۔

اہلکار کے مطابق کمک اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس  میں6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا اور حالات کو کنٹرول میں لایا گیا۔

چیک پوائنٹ پر حملہ جنوبی علاقوں میں سرکاری فوجیوں کے خلاف اسی طرح کے حملوں کے ایک  سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہےجبکہ سرکاری افواج اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

 شبوا اور دیگر ہمسایہ جنوبی صوبوں کے کئی علاقے حالیہ مہینوں میں القاعدہ گروپ کی سرگرمیوں کا گڑھ رہے ہیں جہاں حکومتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔