بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے ہالینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوئیکسٹراسے بات چیت کی ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہالینڈ ،یورپ میں چین کا اہم شراکت دار ہے چھن نے کہا ہے کہ چین، ہالینڈ کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون مضبوط کرنے ، ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو گہرا بنانے، ہتھیاروں کی روک تھام میں کثیرالجہت تعاون ، سائبر سیکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔
چھن نے کہا ہے کہ چین مارکیٹ تک رسائی اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے تحفظ کو وسعت دیتا رہے گا۔ چین ، ہالینڈ کی مزید کمپنیز کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔
چھن نے اس امید کا اظہا رکیا ہے کہ ہالینڈ چینی کمپنیز کے لئے شفاف، کھلے پن اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین سپلائی چین کی علیحدگی اور تقسیم کی مخالفت بارے ہالینڈ کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ چھن نے واضح کیا کہ چین یورپ کو ہمیشہ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہالینڈ چین۔یورپ تعاون کے لئے گیٹ وے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ہوئیکسٹرا نے کہا کہ ہالینڈ ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور چین کے ساتھ مارکیٹ اصولوں کو برقرار رکھنے، زرعی تعاون، جدیدیت اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ ہالینڈ یورپ۔چین تبادلوں کے سہولت کار کے طور پر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
ہوئیکسٹرا نے کہا کہ ہالینڈ چین کی امن مذاکرات کے فروغ بارے کوششوں کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین، یوکرین بحران کے پرامن حل کے لئے تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔
فریقین نے مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔