روم(شِنہوا)اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی پیر کو میلان کے سان رافیل ہسپتال میں 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کی سیاسی جماعت فورزا اٹالیا کے پریس دفتر اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اںہیں دائمی لیوکیمیا کے مرض کے شیڈول ہیلتھ چیک اپ کے لیے جمعہ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ان کی موت اٹلی اوردیگرممالک میں صفحہ اول کی خبر تھی۔ فورزا اٹالیا کے ایک اہلکار نے شِنہوا کے رابطہ کرنے پر اس خبر کی تصدیق کی تاہم اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
برلسکونی 2020 میں کوویڈ19 میں مبتلا رہےاور انہوں نے دل کی سرجری اور پروسٹیٹ کینسر کے امراض پر بھی قابو پالیا تھا۔
ارب پتی میڈیا ٹائیکون تین دہائیوں تک اطالوی سیاست میں ایک غالب شخصیت تھے۔ برلسکونی نے 1994 اور 2011 کے درمیان وزیر اعظم کی حیثیت سے چار الگ الگ اطالوی حکومتوں کی سربراہی کی۔