سٹاک ہوم(شِنہوا) سویڈن کی پارلیمنٹ نے ماڈریٹ پارٹی کے رہنما الف کرسٹرسن کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا ہے۔
پیر کو ہونے والی رائے شماری میں کرسٹرسن کو 349 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں 176 ووٹ ملے، جبکہ ان کی مخالفت میں 173ووٹ پڑے،رائے شماری میں تمام ارکان نے حصہ لیا۔
توقع ہے کہ کرسٹرسن منگل کو اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے۔
ماڈریٹ پارٹی، کرسچن ڈیموکریٹس، لبرل پارٹی اور سویڈن ڈیموکریٹس پر مشتمل، کرسٹرسن کی زیرقیادت بلیو بلاک نے حالیہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی 349 میں سے 176 نشستیں حاصل کی تھیں۔