بیجنگ(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس کے اثرات کے باعث اکتوبر کے دوران مینوفکچرنگ کے شعبہ کی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود کاروباری اداروں کو توقع ہے کہ عنقریب یہ شعبہ بھرپور فعال ہو جائیگا۔
قومی شماریات بیورو کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) ستمبر کے 50.1 سے کم ہو کر 49.2 پر آ گیا ہے۔
انڈیکس کا 50 سے اوپر جانا توسیع جبکہ اس سطح سے نیچے جانا شعبے کے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔
بیورو کے سینئر شماریات دان ژاؤ چھنگ ہی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے اکا دکا اور منتشر کیسز نے اکتوبر کی ریڈنگ پر اثر ڈالا ہے۔
ژاؤ نے مزید کہا کہ توانائی سے وابستہ صنعتوں کا سکڑنا بھی اس کمی کی ایک وجہ ہے جن کی ذیلی ریڈنگ 48.8 آئی ہے جو ستمبر کے 50.6 پوائنٹس سے کم ہے۔
سروے کی جانیوالی 21 صنعتوں میں سے 11 کی پی ایم آئیز میں توسیع دیکھی گئی ہے جس سے مینوفیکچررز کیلئے عمومی طور پر مناسب کاروباری ماحول کی نشاندہی ہوتی ہے۔