اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرغزستان کی روزا اوتن بائیفا کو افغانستان کیلئے اپنی نئی نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا اعلان
کیا۔اقوام متحدہ سربراہ کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اوتن بائیفا افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ کے طور پر بھی کام کریں گی۔بیان میں کہا گیا
ہے کہ اوتن بائیفا کینیڈا کی ڈیبورا لیونس کی جگہ لیں گی، سیکرٹری جنرل نے ڈیبورا لیونس کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اوتن بائیفا قیادت،
سفارتکاری، شہری مصروفیات اور بین الاقوامی تعاون میں 35 سال سے زائد مدت کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتی ہیں۔انہوں نے 2010 سے 2011 تک جمہوریہ کرغزستان کی
صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں وہ 2005 میں قائمقام وزیر رہنے کے ساتھ 3 بار وزیرخارجہ رہ چکی ہیں۔روزااوتن بائیفا برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں جمہوریہ
کرغزستان کی سفیر رہنے کیساتھ ساتھ کئی اعلی سفارتی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔