اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بڑے پیمانے پر زلزلوں کے تناظر میں ترک عوام کے لیے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔گوتریس نے ترکی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ترکی کے لوگوں کی اسی طرح امداد کرے جس طرح وہ مدد کی طلب گار دوسری اقوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کا گھر ہے اور اس نے برسوں تک اپنے شامی پڑوسیوں کے لیے بے پناہ سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے۔اقوام متحدہ نے تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ ترک باشندوں کے لیے 1ارب ڈالر مالیت کی انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ تین ماہ کی مدت پر محیط اس فنڈنگ کے ذریعے52 لاکھ لوگوں کو امداد مہیا کی جا سکے گی اور حفاظت تحفظِ خوراک، تعلیم،تحفظ ، پانی اور پناہ گاہوں سمیت متعدد شعبوں میں حکومت کی زیر قیادت امدادی کوششوں میں امدادی تنظیموں کی جانب سے فعال طور پر معاونت فراہم کی جا سکے گی۔