• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کاغزہ میں شہریوں پراسرائیلی حملے کی تحقیقات کامطالبہتازترین

March 23, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں چارشہریوں پراسرائیلی حملے کی ڈرون فوٹیج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اس ویڈیو فوٹیج کو دیکھ کر سخت پریشان ہیں جس میں مبینہ طور پربظاہرغیرمسلح  چار فلسطینیوں کوجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جوغزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ۔سیکرٹری جنرل نے اس واقعہ کی مکمل، آزاد اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  لڑائی کے تمام فریقوں پربین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری بشمول مسلح اورغیرمسلح افراد میں فرق کرنےاورحملے میں احتیاط کے اصولوں کو مدنظر رکھنے پر زوردیا ہے۔