• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کاعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کا مطالبہتازترین

November 16, 2022

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےگروپ 20 (جی 20) کے 17 ویں  سربراہی اجلاس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں پر زور دیاہے۔

موسمیاتی تبدیلی کو اس دور کا "فیصلہ کن چیلنج" قرار دیتے ہوئے، گوتریس نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "موسمیاتی یکجہتی کا معاہدہ" پیرس معاہدے میں وضع کردہ اہداف کے حصول کے لیے سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت،امیرممالک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ابھرتی ہوئی معیشتوں کوانرجی ٹرانزیشن کوتیزکرنے میں مدد کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کریں گے اور یہ کہ  جی 20 ممالک اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہاکہ جی 20 کے رہنما موسمیاتی یکجہتی کا معاہدہ کرسکتے ہیں یااسے توڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے جی 20 کے رکن ممالک سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے محرک پیکج کو منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جو گلوبل ساؤتھ کو حفظان صحت ، تعلیم، صنفی مساوات اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ فراہم کرے گا۔