• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کا سوڈان میں فریم ورک معاہدے کا خیرمقدمتازترین

December 07, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان کی فوجی اور سویلین سیاسی قوتوں کے درمیان ہونے والے فریم ورک معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، گوتریس نے امید ظاہر کی کہ معاہدے سے ملک میں سویلین زیرقیادت اقتدار کی منتقلی کی راہ ہموار ہوگی۔ 

سیکرٹری جنرل نے سوڈان کے تمام فریقین  پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کے عمل کے اگلے مرحلے پر بغیر کسی تاخیر کے کام کریں  تاکہ پائیدار، جامع سیاسی تصفیہ کے حصول کے لیے باقی ماندہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، سوڈان میں اپنے  مربوط ٹرانزیشن امدادی مشن پر مشتمل سہ فریقی میکانزم کے ذریعے، افریقی یونین اور بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقی اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

گوتریس کے مطابق، اقوام متحدہ  جمہوریت، امن اور پائیدار ترقی کے لیے سوڈانی عوام کی امنگوں کی حمایت جاری رکھے گا۔