• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کا مقامی افراد کے امن اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہتازترین

August 03, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقامی لوگوں کے امن اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے  کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

9 اگست کو منائے جانے والے مقامی لوگوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں گوتریس  نے کہا کہ مقامی لوگ دنیا کی کل آبادی کے تقریباً 6 فیصد کی  نمائندگی کرتے ہیں، لیکن عالمی برادری کے لیے ان  کی خدمات کی شراکت  بڑے پیمانے پر ہے۔

علم اور روایات کے رکھوالوں کے طور پر ان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جو کرہ ارض کے کچھ حیاتیاتی متنوع علاقوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،  اقوام متحدہ سربراہ  نے  انہیں ماحول کا محافظ قرار دیتے کہا کہ ان کی بقا ہماری بقا ہے۔

انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ اگرچہ ان کا منفرد طرز زندگی انسانیت کے بھرپور رنگوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، مقامی لوگوں کو بھی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جو ان کے وجود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ  ان لوگوں کو اکثر دھمکیوں اور تشدد کا سامنا ہے اور  کان کنی اورزراعت اور ٹرانسپورٹ جیسے پیداواری شعبوں نے  جنگلات کی کٹائی اور زمین کے بنجر پن میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبائی وطن اور قدرتی وسائل جن پر مقامی افراد کی بقا  کا انحصار ہے اس  وقت  دباو کا شکار ہیں اوراقوام متحدہ کے مقامی لوگوں کے حقوق کے اعلامیہ میں درج ان کے حق خودارادیت  اور سرگرمیوں  کی آزادی کو پورا کرنا باقی ہے۔