• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یورپی یونین کی فنڈنگ کا خیرمقدمتازترین

March 02, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےیورپی کمیشن کی طرف سے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(یو این آرڈبلیو اے) کو فوری طور پر 5 کروڑ یورو (5کروڑ40 لاکھ ڈالر) جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک  نازک وقت پر کیا گیا ہے ،اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ یہ یورپی کمیشن کی طرف سے 8 کروڑ 20لاکھ یورو (8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر) امداد کا حصہ ہے جس پر رواں سال کے دوران  یو این آرڈبلیو اے کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بہت امید ہے کہ دیگر عطیہ دہندگان بھی یورپی کمیشن کی پیروی کرتے ہوئے یو این آر ڈبلیو اے کی مدد کریں گے۔