• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کا امن وترقی پر مباحثے کی میزبانی کرنے پرچین سے اظہار تشکرتازترین

November 21, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا)  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سلامتی کونسل میں اس اہم مسئلے پر بحث کے انعقاد پر چین کا شکریہ ادا کیاہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے سلامتی کونسل میں مشترکہ ترقی کے ذریعے پائیدار امن کو فروغ دینے کے موضوع پر ہونے والی کھلی بحث میں کہاکہ انسانی ترقی امید کا راستہ روشن اور تدارک کی کوششوں، سلامتی اور امن کو فروغ دیتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ امن کو آگے بڑھانا اور پائیدار، جامع ترقی کو آگے بڑھانا ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہ کہ وہ ترقی اور پائیدار امن کے درمیان اہم ربط پر اس بحث کو منعقد کرنے پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

گوتریس نے مزید کہا کہ امن کو محفوظ بنانے کے لیے صرف ترقی کافی نہیں ہے، جامع اور پائیدار ترقی کے بغیر کوئی بھی امن پائیدار نہیں ہے۔انہوں  نے مزید کہا کہ تنازعات کو روکنے میں ناکامی  سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔