• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کا عالمی یوم ماحولیات پر زمین کے تحفظ کا مطالبہتازترین

June 05, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے  زمین کے ماحولیاتی نظام کو بڑھتی ہوئی آلودگی، موسمیاتی چیلنجز اور حیاتیاتی تنوع کے خاتمے سے بچانے کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

5 جون کے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں، اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر کی اقوام کو تباہ شدہ ماحولیاتی نظام اور زمین کی بحالی  کے لیے اپنے وعدوں کو خاص طور پر کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک پر عمل کرتے ہوئے پورا کرنا چاہیے، اس بین الاقوامی معاہدے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کو محفوظ کرنا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ  تمام ممالک کو اپنے قومی موسمیاتی ایکشن پلان میں اس بات کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ  کس طرح جنگلات کی کٹائی کو روکتے ہوئے2030 تک ان کو بحال کریں گے، انہوں نے ترقی پذیر ممالک کو شدید موسمی حالات کے مطابق ڈھالنے، فطرت کے تحفظ، اس کے فروغ اور پائیدار ترقی  کے لیے مالی امداد میں خاطر خواہ اضافے پر زور دیا۔